چنتامنی ٹاون میں بغیر لائسنس کے بلڈنگ تعمیر کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے :رُکن اسمبلی
چنتامنی:13 /اکتوبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز) سٹی منسپل کونسل دفتر کے میٹنگ ہال میں صدر بلدیہ سجاتا شیونا کی صدارت میں کونسل اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس کے شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹی کے کونسلرس اللہ بخشء قادری کونسلر دیوراج کونسلر بابو ریڈی کونسلر منجوناتھ نے منسپالٹی کمشنر ایم راجنا پر شدیدبرہمی ظاہر کی اور کہا کہ کونسل اجلاس کی اطلاع اپوزیشن پارٹی کے کونسلروں کو برائے نام دیا جاتا ہے اس کونسل اجلاس میں اپوزیشن پارٹی کونسلرس کے کسی بھی مسائل کاحل نہیں ہوتا کونسل اجلاس کو منسپالٹی سے ہر تین مہینے میں ایک مرتبہ برائے نام کیا جاتا ہے سارا کونسل اجلاس صرف لفظی چھڑپ اور ہنگامہ میں ختم ہوجاتا ہے ،اپوزیشن پارٹی کے کونسلروں نے منسپالٹی عملہ اور کھاتہ بنانے والے افسروں پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کھاتہ بنانے والے افسروں کو رشوت دیتے ہیں ان کے گھروں اور سائٹس کاکھاتہ ایک یا دو دنوں میں تیار کرکہ دے دیا جاتا ہے غریب احباب کا کھاتہ بناکر دینے کیلئے متعلقہ افسران چار پانچ مہینےلگا دیتے ہیں ۔
اس کے موقع پر بلدیہ کے سابق صدر ضیاء الرحمن نے بھی کھاتہ افسروں پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کھاتہ افسران منسپل کونسلروں کی کوئی عزت نہیں کرتے خود ہم لوگوں کو منسپالٹی میں کھاتہ بنانے کے لئے کئی مرتبہ چکر لگانا پڑتا ہے پھر بھی کھاتہ تیار کرکے نہیں دیا جاتا جو لوگ رشوت دیتے ہیں متعلقہ افسران ان کے گھروں تک کھاتہ کاغذات بناکر لے جاتے ہیں ۔اس کونسل اجلاس میں وارڈ نمبر 17کے کونسلر محمد شفیق نے بھی منسپالٹی کمشنر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چنتامنی ٹاون کے آر۔کے۔نرسنگ ہوم انجانی سنیما ہال ایس ایل این سنیما ہال پی سی آر کامپلکس اور اے پی ایم سی مارکیٹ ویکرم کالج ودیگر اسکولوں کا منسپالٹی عملہ ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ہے چنتامنی شہر میں کئی وارڈوں میں اور اہم شاہراہوں پر بلڈنگ تعمیرکی گئ ہے ان کا بھی ٹیکس ٹھیک طریقے سے وصول نہیں کیا جارہا ہے اگر چنتامنی ٹاون کے تمام پرائیویٹ اسپتالس پرائیویٹ اسکولس سنیما ہالوں سے ٹیکس وصول کیا جاتا تو منسپالٹی کو کافی فائدہ ہوسکتا تھا ۔شہر کے اکثر گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ ہی نہیں ہے جس سے راتوں میں راہگیروں بائک سواروں کو کافی پریشانی ہوتی ہے یہاں کی منسپالٹی سے چوڈاریڈ ی پالیہ وارڈ کی کچھ ترقی نہیں ہوسکی یہاں کی منسپالٹی چوڈاریڈی پالیہ وارڈ کو بلاک لسٹ میں شامل کردی ہے ۔اس موقع پر رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے منسپالٹی کمشنر کو سختی کے ساتھ وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ چنتامنی ٹاون میں جتنے بھی بلڈنگ ہے ان بلڈنگوں کا فوراََ ٹیکس وصول کیا جائے جو بلڈنگ والے منسپالٹی کو ٹیکس نہیں ادا کرتے ان کے خلاف سختی سے قانونی کارروائی کی جائے اور جن دکانوں کا ٹریڈ لائسنس نہیں ہے ان کو فوراََ ٹریڈ لائسنس بناکر دیا جائے شہر کے اکثر اہم سڑکوں کو فٹ پاتھ بنالیا گیا ہے فوراََ ان کو ہٹایا جائے کرشناریڈی نے کھاتہ افسروں کو وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ 30دنوں کے اندر کھاتہ بناکر دیا جائے منسپالٹی میں ہر گیز جعلی کھاتے تیار نہ کیا جائے،اس موقع پر کمشنر ایم راجنا بلدیہ نائب صدر سجاتا بلدیہ سابق صدر اے آر انور پاشاہ کونسلر الیاس پاشاہ کونسلر شاہ عرف نثاراسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین شری رامپا کونسلر شرنیواس ریڈی وغیرہ موجود تھے۔